جینیفر ہڈسن کوبی برئنٹ کو اپنی پرفارمنس میں خراج تحسین پیش کریں گی

جمعہ 14 فروری 2020 13:12

جینیفر ہڈسن کوبی برئنٹ کو اپنی پرفارمنس میں خراج تحسین پیش کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر ہڈسن آنجہانی باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برئنٹ کو این بی اے آل سٹار گیم پر فارم کر کے خراج تحسین پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

این بی اے آل سٹار گیم کی تقریب16فروری کو شگاگو میں ہو گی، جس میں جینیفر ہڈسن اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے کوبی کو خراج تحسین پیش کریں گی، انہوں نے اس پرفارمنس کو خود کے لیے اعزاز کی بات قرار دے دیا۔یاد ہے کہ کوبی برئنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی13سالہ بیٹی کے ہمراہ ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :