کورونا وائرس سے بچائو میں شمالی کوریا کی مدد کر سکتے ہیں، امریکہ

جمعہ 14 فروری 2020 16:09

کورونا وائرس سے بچائو میں شمالی کوریا کی مدد کر سکتے ہیں، امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) امریکہ نے شمالی کوریا کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی محدود صلاحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چین نے اس صورت حال کے تناظر میں چین کی مدد کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت طبی تنظیموں اور بین الاقوامی کمیونٹی کی اٴْن امدادی کوششوں کی حمایت کرتی ہے، جو شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے انسداد کے لئے کی جا رہی ہیں۔ شمالی کوریا نے اپنی چین کے ساتھ جُڑی سرحد پہلے ہی بند کر دی ہے اور مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :