علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کی ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں10مارچ 2020ء تک توسیع

ہفتہ 15 فروری 2020 16:08

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر سمسٹرخزاں2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کی ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں10مارچ 2020ء تک توسیع کر دی ہے جبکہ بی ای/ ایسوسی ایٹ ڈگری، پی ٹی سی، سی ٹی، بی ایڈ اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لئے طلبہ اپنی تمام امتحانی مشقیں 15 اپریل2020ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان پروگرامز میں داخل طلبہ اب نئے شیڈول کے مطابق اپنی مشقیں نئی تاریخ تک جمع کراسکیں گے۔ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز انعام الله شیخ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی کے ملک کے 48 شہروں میں موجود تمام علاقائی ناظمیں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے ریجن کے ٹیوٹرز کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیں تاکہ وہ طلبہ سے اسائنمنٹس یونیورسٹی کی طرف سے توسیع کے بعد مقرر کی گئی نئی تاریخ کے مطابق وصول کریں۔

متعلقہ عنوان :