وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دورہ ہرنائی کا خیرمقدم کرتے ہیں ،رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 15 فروری 2020 22:41

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دورہ ہرنائی کا خیرمقدم کرتے ہیں ..
ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین ،بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر ملک روح اللہ خان ترین ، ملک مہراللہ خان ترین، حاجی معتبر خان ترین نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کا دورہ ہرنائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن اور عوام وزیراعلیٰ بلوچستان کادورہ ہرنائی میں آمد پر تاریخی استقبال کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان دورہ ہرنائی کے دوران ملک گل شاہ خان ہاوس ہرنائی میں پارٹی کارکنوں اور عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان دورہ ہرنائی کے دوران ضلع ہرنائی کے اہم اور اجتماعی مسائل پیش کرینگے جس میں سر فہرست ہرنائی کوئٹہ ہرنائی سنجاوی ہرنائی سبی قومی شاہراہوں کی تعمیر ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی تعمیر ومرمت کے جاری کو تیز کرنے اور ہرنائی سبی کے درمیان ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت کی بحالی ، شاہرگ جوکہ2007 ء کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بائوجود ابتک غیر فعال ہے شاہرگ تحصیل کی فعالی ، ہرنائی میں کیڈٹ کالج کے قیام ، ہرنائی گریڈاسٹیشن کی آپ گریڈیشن ، ہرنائی کے صوبائی حلقہ انتخاب کی بحالی ، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کی فعالی گانیا کالوجسٹ ، سرجن ، ڈاکٹرز اور دیگر جدید سہولتوں کی فراہمی سمیت ضلع ہرنائی میں جاری سابق دور حکومت کروڑوں روپوں کے ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کرنے سمیت دیگر اہم مسائل شامل ہے جوکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی ہرنائی آمد اور ملک گل شاہ خان ترین ہائوس میں عوامی اجتماع میں ملک مہراللہ خان ترین سپاسنامے میں پیش کرے گا انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کے حقوق کی حصول کیلئے ماضی میں بھی ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہے اور اب ہم اب اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد اور آواز بلند کرتے رہے گے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے مرحوم والد میر جام یوسف نے بطور وزیراعلیٰ 2007 ء میں گل شاہ خان ترین شہید کے دعوت پر ہرنائی کا دورہ کرکے ہرنائی کو ضلع کا درجہ دیا تھا انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان دورہ ہرنائی کے دوران ضلع ہرنائی کی پسماندگی دور کرنے اور ضلع کے اہم اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گے دریں اثناء ملک مہراللہ خان ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں ضلع ہرنائی کے تمام قبائلی معتبرین ، وعلماء کرام ،سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں ،کارکنوں ، ضلع ہرنائی کے تمام عوام کے علاوہ بی اے پی ضلع ہرنائی کے تمام کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان جوکہ بروز پیر17 فروری کو ایک روزہ دورہ پر ضلع ہرنائی آرہے ہیں اور ملکگل شاہ خان ترین ہاوس محلہ جلال آباد میں عوامی اجتماع میںبھر پور شرکت کی استدعا کی گئی ہے تاکہ ضلع ہرنائی کے اہم مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کر ے ملک روح اللہ خان ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ماضی کی طرح اب بھی ہر فورم پر بھرپورجدوجہد کرینگے