مشاہد اللہ کی مرحوم نعیم الحق سے متعلق سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے خصوصی درخواست
پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق انتقال کرچکے ہیں، اب ان کا تذکرہ خیر کےساتھ کیا جائے۔ ن لیگی مرکزی رہنماء کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 فروری 2020 20:42
(جاری ہے)
جس پر کچھ لوگ اس تنقید کو نہایت گری بات قرار دے رہے ہیں، جو کہ واقعی ہی نہایت غیرمناسب ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بانی رکن، سینئر مرکزی رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے انتقال کو تحریک انصاف کیلئے نہایت صدمہ انگیز قرار دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان اور ملک بھر میں جماعتی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح مرحوم نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا (کل پیر) کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزراء ،مشیران اور پارٹی عہدیداران دعا میں شریک ہونگے۔ یاد رہے کہ مرحوم کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہفتہ کے روز کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو ڈیفنس (گذری) قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مولانا تنویر الحق تھانوی کی امامت میں بعد نماز عصر عائشہ مسجد خیابان اتحاد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کارکنان ، عزیز و اقارب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.