وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا جی سیون کا دورہ ،پبلک پارک کے کام کا معائنہ کیا

پیر 17 فروری 2020 17:36

وزیر اعظم کے معاون خصوصی  علی نواز اعوان کا جی سیون کا دورہ ،پبلک پارک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان نے پیر کو جی سیون کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سینیئر نائب صدر عامر شیخ اورمقامی قیادت بھی موجود تھے۔معاون خصوصی نے جی سیون میں بنائے جانے والے پبلک پارک کے کام کا معائنہ کیا اور پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔