چیف جسٹس صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لیں،فواد چوہدری

قتل کیے گئے سندھی صحافی عزیز میمن نے اپنی موت سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام لگائے تھے، وفاقی وزیر

پیر 17 فروری 2020 19:06

چیف جسٹس صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لیں،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وفاقی وزبرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قتل کیے گئے سندھی صحافی عزیز میمن نے اپنی موت سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام لگائے تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کو صحافی عزیز میمن کیقتل تحقیقات کرنی چاہئیں۔وفاقی وزیر نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سے بھی قتل کا ازخود نوٹس لینے کی درخواست کی۔