کورونا وائرس اگر افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں،بل گیٹس کا خدشہ

منگل 18 فروری 2020 00:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق واشنگٹن میں امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس(AAAS) سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ براعظم افریقا میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا تو چین سے کہیں گنا زیادہ نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب صحارن افریقا کے لیے کورونا وائرس ایبولا سے زیادہ تباہ کٴْن ثابت ہوگا اگرچہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح تو زیادہ نہیں تاہم ایبولا کے مقابلے میں اس کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقا میں علاج معالجے اور صحت عامہ کے شعبوں میں پس ماندگی کے باعث اس کا مقابلہ کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔ مصر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس براعظم افریقا پہنچنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔