امریکہ کے سابق مشیر سلامتی جان بولٹن کا وائٹ ہائوس پر اپنی کتاب کی اشاعت رکوانے کے لئے دبائو ڈالنے کا الزام

منگل 18 فروری 2020 13:41

امریکہ کے سابق مشیر سلامتی جان بولٹن کا وائٹ ہائوس پر اپنی کتاب کی اشاعت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر سلامتی جان بولٹن نے اپنی غیرمطبوعہ کتاب کی اشاعت روکنے کے لئے وائٹ ہائوس کی طرف سے دبائو ڈالے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں وہ اپنے متعلق صدر ٹرمپ کے ٹویٹس کا جواب دے سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے بعد شمالی کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران اپنے پہلے عوامی بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ بالآخراپنی کتاب شائع کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ٹویٹر پر امریکی صدر کی جانب سے ان کے خلاف تنقید کرنے سے متعلق جان بولٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ میرے بارے ٹویٹس کر رہے ہیں لیکن میںانکی ٹویٹس پر بات نہیں کر سکتا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہائوس کی طرف سے ان کی مذکورہ کتاب کے مسودے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جان بولٹن کی یہ کتاب ٹرمپ انتظامیہ کے ماتحت اپنے فرائض کیا انجام دہی کی مدت سے متعلق ہے جس پر وائٹ ہائوس نے جنوری میں انہیں آگاہ کیا کہ ان کی کتاب کے مسودہ میں بہت اہم اور خفیہ معلومات ہیں اور یہ موجودہ حالت میں شائع نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :