پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیاں، الیکشن کمیشن کا نوٹس

منگل 18 فروری 2020 16:59

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیاں، الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے محرک اکبر ایس بابر کو مبینہ ڈرانے دھمکانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا، ای سی پی نے مبینہ دھمکیوں کے حوالے سے درخواست 27 فروری کیلئے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکبر ایس بابر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کی قیادت مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت ہراساں ہونے اور دھمکیوں سے بچائے، الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور جلد فیصلہ سنائے۔