آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ،راولپنڈی اور لاہور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 18 فروری 2020 18:06

آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ،راولپنڈی اور لاہور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) راولپنڈی اور لاہور نے آل پاکستان انٹر بورڈ خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چیمپین شپ کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطانہ چوہدری، پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائزیونین کے صدر غلام تقی بوسن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویراحمد اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گذشتہ راولپنڈی انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام چیمپین شپ کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے پہلے میچ میں راولپنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 11-2 سکور سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور نے ڈیرہ اسماعیل خان کو 7-4 سکور ہرا دیا۔ چیمپئن شپ شپ کا فائنل 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔