ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کی کمانڈ چینج تبدیلی کی تقریب،تبدیل ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تمام لوگوں نے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 19:14

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کی کمانڈ چینج تبدیلی کی تقریب،تبدیل ہونیوالے ڈسٹرکٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کا تبادلہ آج کمانڈ چینج کی تقریب ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد جن کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات کیاگیا ہے جبکہ جہلم کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق تعینات ہوئے ہیں ان دونوں کی آج پولیس لائن میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامور روحانی بابا عرفان الحق ،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان،سینئر سول جج سہیل انجم،ارکان اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،ثبرینہ جاوید،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان ،انچارج ریسکیو1122 ڈاکٹر فیصل محمود،اے ڈی سی جی سید نذارت علی،مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری ،خواجہ ناصر ڈار،الحاج ظہور عالم بٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا اورنگزیب کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران موجود تھے،جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کہا کہ میں نے ضلع میں عوام اور پولیس کا فاصلہ کم کرنے کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور آر پی او راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر جمعہ کچہریوں کے ساتھ ساتھ تمام مساجد میں اپنے سٹاف کو بھجوا کر عوام اور پولیس میں ایک ہونے کا جو سبق دیا ہے اس کے دورس اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں بغیر ایف آئی آر کے لوگوں کو اٹھا کر تھانوں میں رکھا جاتا تھا لیکن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ایک بہترین پولیس نظام قائم کرکے ایک ایسی مثال قائم کی ہے کہ جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔اسی طرح صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ثبرینہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن سید حماد عابد کو ان کی مثبت پالیسیوں اور براہ راست عوام سے رابطوں نے ضلع میں مقبول کیا اور لوگوں کو ریلیف ملنا شروع ہوا جبکہ ہمارے ان کے ساتھ روابط بحیثیت ڈی پی او نہیں بلکہ ایک بھائی جیسے تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے کہاکہ ڈی پی او کیپٹن سید حماد عابد نے جس طرح ایک موبائل شاپ کے اغواء ہونیوالے نوجوان کو اپنی جان پر کھیل کر بازیاب کروایا وہ قابل تحسین ہے۔جبکہ میرے ماتحت چار اضلاع ہیں جبکہ سب سے کم کرائم ریٹ ضلع جہلم کا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ نئے آنیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق بھی اسی مشن کو آگے لیکر چلیں گے اور اس پر عمل کرکے ضلع کو جرائم سے پاک ضلع بنائینگے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد جب اپنا گھر چھوڑ کر لاہور کے لیے نکلے تو چوک شاندار میں عوام کا ایک جم غفیر ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھا جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد عدنان کے علاوہ دوسرے ٹریفک وارڈن بھی موجود تھے جنہوں نے ان کی گاڑی پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور معززین شہر کے ساتھ ساتھ تاجروں نے ان کے گلے میں ہار ڈال کر ان کی جہلم میں کی گئی خدمت کا خراج پیش کیا۔