معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غزن جمال کو ڈائریکٹرجنرل ایکسائز کی بریفنگ، محکمہ میں جاری ریفارمز بارے تفصیلی تبادلہ خیال
بدھ 19 فروری 2020 00:09
(جاری ہے)
سید فیاض علی شاہ نے پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس ، موٹر رجسٹریشن ، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل اور ریئل اسٹیٹ ریگولیشن ، اسپرٹ ریگولیشن ، غیر قانونی اور چوری شدہ پکٹری گئی گاڑیوں وغیرہ پر معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی۔
معاون خصوصی نے محکمہ ایکسائز کے دائرہ اختیار میں تمام امور کا جائزہ لیا اور تمام امور میں بہتری لانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ معاون خصوصی نے رجسٹریشن کے عمل کو سہل اور عام فہم بنانے پر ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی۔ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور ایکسائز پولیس تھانوں کے قیام سے منشیات کے تدارک میں بہت حد تک کامیابی حاصل ہوگی، جو کہ منشیات سے پاک معاشرے کی جانب ایک اہم اور احسن اقدام ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز عوامی ادارہ ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں اور ٹیکسوں کی پیمنٹ اور دیگر عوامل کو آٹو میٹ کرکے حکومت وقت کی ای گورننس کی پالیسی کو یقینی بنایا جائے۔ غزن جمال کا مزید کہنا تھا کہ منشیات سے نمٹنے کیلئے اپنی فورس اور نارکوٹکس ونگ کی استعداد کارمزید بہتر کرنے پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اپنے صوبے کے وہیکل نمبرز کی ساکھ کی بحالی کیلئے میگا کمپین ترتیب دیں اور لائحہ عمل طے کریں اور مروجہ پالیسی سے ہٹ کر عوام کو راغب کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں تاکہ ہماری عوام اپنے ہی صوبے میں گاڑیاں رجسٹر کریں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.