ملک میں پیٹرولیم مصںوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

پی ایس او نے کراچی کیماڑی میں اپنے اسٹوریج ٹرمنل کو عارضی طور پر بند کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 18 فروری 2020 21:31

ملک میں پیٹرولیم مصںوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) ملک میں پیٹرولیم مصںوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ، پی ایس او نے کراچی کیماڑی میں اپنے اسٹوریج ٹرمنل کو عارضی طور پر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے کراچی کیماڑی میں اپنے اسٹوریج ٹرمنل کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قدم عملے کی حفاظت اور صحت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصںوعات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ تاہم پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ کیماڑی میں اب تک 14شہریوں کی موت کا سبب بننے والی ہوا میں آلودگی کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ سے پیدا ہورہی تھی اور یہ اپلوڈنگ اب رکوادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جہاز سے سویابین اتارنے کے دوران غیر معمولی ڈسٹ ہوا کے ذریعے قریبی آبادی کو متاثر کر رہی تھی، یہ کام دن میں بھی جاری رہتا تھا ہوا تیز نہ ہونے کی وجہ سے یہ ڈسٹ آبادی کو متاثر نہیں کر رہی تھی۔ سویابین کی آف لوڈنگ رکنے سے علاقے میں آلودگی نہ رکی تو متبادل وجوہات جاننے کا کام شروع ہوگا۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک 9 جاں بحق اور 180 متاثر میں 90 فیصد افراد کیماڑی کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ریلوے کالونی، مسان روڈ، ڈاکس کالونی، تارا چند روڈ جیکسن مارکیٹ زیادہ متاثر ہوئے، نگینہ پولیس لائن، کچی پاڑہ، کسٹمز کوارٹرز کی آبادیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی کمشنر کے توسط سے کے پی ٹی کا تمام آپریشن روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔