نازیبا گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ، زرتاج گل حافظ حمد اللہ کو دیکھتے ہی بھڑک اٹھیں

منہ پر کھری کھری سنا کر جے یو آئی ف رہنما کی بولتی بند کر دی، احتجاجاً ٹی وی شو سے اٹھ کر بھی چلی گئیں، چند روزقبل کی ویڈیو میں جے یو آئی ف کے رہنما کی جانب سے خاتون وفاقی وزیر سے متعلق غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی تھی

بدھ 19 فروری 2020 00:15

نازیبا گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ، زرتاج گل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) نازیبا گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ، زرتاج گل حافظ حمد اللہ کو دیکھتے ہی بھڑک اٹھیں، منہ پر کھری کھری سنا کر جے یو آئی ف رہنما کی بولتی بند کر دی، احتجاجاً ٹی وی شو سے اٹھ کر بھی چلی گئیں، چند روزقبل کی ویڈیو میں جے یو آئی ف کے رہنما کی جانب سے خاتون وفاقی وزیر سے متعلق غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے بارے میں حافظ حمداللہ کی جانب سے کہے گئے نازیبا الفاظ کے معاملے پر زرتاج گل احتجاجاًً ٹی وی شو چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ جے یو آئی ف کے رہنما کو معافی مانگنی پڑ گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل اور جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ شریک تھے زرتاج گل نے ان کی موجودگی میں پروگرام میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور چند روزقبل کی ویڈیو میں حافظ حمداللہ کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں دل بھر کر اور خوب کھری کھری سنائیں اور پھر شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔

(جاری ہے)



بعد ازاں حافظ حمداللہ نے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی۔ سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ وزیرمملکت میری بہن ہیں اور میری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو خاتون جہاں بھی موجود ہو وہ میری بہن ہے۔ میں اپنے بیان پر ان سے معافی چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میری وضاحت سے زرتاج گل کو تسلی نہیں ہوئی تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ اس سے قبل بھی خواتین کیساتھ الجھ چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک خاتون تجزیہ کار کو ٹی وی شو کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :