نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 8 ارب 16 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 19 فروری 2020 12:21

نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواںسال ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 15 کروڑ، پورے ملک میں زیتون کی کاشت کے لئے 20 کروڑ، کراچی ملیر میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ 92 لاکھ ، ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 27 کروڑ 50 لاکھ، کیج فش کلچر کلسٹر کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ، خیبر پختونخوا میں بارانی علاقوں کے لئے 20 کروڑ، نیشنل پروگرام امپروومنٹ واٹر ریسورس کے لئے 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :