قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کردار ایک ایک کرکے عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں‘انصرمجیدخان

نئے پاکستان میں عوام کے وسائل پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے،صنعتی کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں

بدھ 19 فروری 2020 14:57

قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کردار ایک ایک کرکے عوام کے سامنے بے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہا ہے کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کردار ایک ایک کرکے عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔نئے پاکستان میں عوام کے وسائل پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے اپنے آپ کو بلاامتیاز احتساب کیلئے پیش کیا۔

تحریک انصاف کی جماعت صرف عوام کی خدمت اور ریلیف دینے اقتدار میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ آج پاکستان کسی قسم کے اندرونی و بیرونی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچاکر رہیں گے۔انصرمجید خان نے کہاکہ محکمہ محنت و انسانی وسائل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو مزید اپ گریڈ کیاجا رہا ہے۔صنعتی کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔