عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
پرامید ہوں کہ بہت جلد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر
بدھ 19 فروری 2020 20:03
(جاری ہے)
اس سلسلے میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کی جانے والی باہمی کاوشوں کے اعتراف میں برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے ایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا کے ہمراہ بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ کر کے اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ سینٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ دنیا کے قدیم اور مشہورترین کرکٹ کلب کا پاکستان میں خیر مقدم پاکستان پر اعتماد اور امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا مظہر ہے۔ یہی وجوہات یوکے ٹریول ایڈوائز میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون کا حصہ اور ہمیں یکجا رکھنے والے بہت سارے عوامل میں سے ایک ہے۔ میں پرامید ہوں کہ یہ قدم پاکستان میں برطانوی کرکٹ کی واپسی کا سبب ثابت ہوگا۔ ایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا نے کہا کہ ہمیں یہاں پاکستان آنے پر بہت خوشی ہوئی۔ یہاں برطانوی کرکٹ لینڈ اسکیپ کی تعمیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبر دست کردار ادا کیا ہے۔ اس میں محنت کرنے کے لیے تمام کرداروں کے لیے ایم سی سی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس دورے کا مقصد پاکستان کے دورے کرنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.