ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سنٹر پنڈدادنخان،اقبال پارک، تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈدادنخان کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 فروری 2020 19:39

ڈپٹی کمشنر جہلم کا اراضی ریکارڈ سنٹر پنڈدادنخان،اقبال پارک، تحصیل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے دورہ پنڈ دادنخان کے موقع پر ہفتہ وار دورہ پنڈ دادنخان کے موقع پر اراضی ریکارڈ سینٹر پنڈ دادنخان، اقبال پارک، تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈ دادنخان، مین نالہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے شہر سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز اور سی او ایم سی اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے پنڈ دادنخان شہر میں کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت کیے گئے تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، پودے لگانے اور دیگر انتظامات کو تسلی سے چیک کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نالوں کی صفائی، بازاروں، شاہراوں کی صفائی، تجاوزات کی چیکنگ، پبلک کے لئے واش رومز کی تعمیر، ویگن اسٹینڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر میں ڈسٹ بن لگوانے اور ریلوے روڈ پر پودے لگوانے اور صفائی کروانے کا حکم دیا۔

محمد سیف انور نے بتایا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شہروں کو خوبصورت بنانے کے لئے جی ٹی روڈ، مین شاہراوں، مین بازاروں اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کے کا مکمل کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے ہمراہ چاروں تحصیلوں میں پودے لگانے کے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔