Live Updates

آج کل جو بڑے اینکر بنے ہوئے ہیں، وہ مریم نوازکے میڈیا سیل میں بیٹھےہوتے تھے

وہ پارٹی ممبر تھیں اس لئے وہ میڈیا سیل کھول سکتی ہیں اور وہ بڑے بڑے پردہ نشین جو آج اینکر بنے ہوئے ہیں وہ بھی وہاں جاکر بیٹھے ہوتے تھے: سینئر صحافی عارف نظامی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 19 فروری 2020 22:58

آج کل جو بڑے اینکر بنے ہوئے ہیں، وہ مریم نوازکے میڈیا سیل میں بیٹھےہوتے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 فروری 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے سینئرصحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ آج کل جو بڑے اینکر بنے ہوئے ہیں، وہ مریم نوازکے میڈیا سیل میں بیٹھےہوتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پارٹی ممبر تھیں اسلئے وہ میڈیا سیل کھول سکتی ہیں اور وہ بڑے بڑے پردہ نشین جو آج اینکر بنے ہوئے ہیں وہ بھی وہاں جاکر بیٹھے ہوتے تھے، آج کل تنقید کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومتی پروپیگنڈے کا جواب دینا حکومت کانہیں بلکہ پارٹی کا کام ہوتا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کا بھرپور طریقے سے استعمال تحریک انصاف نے کیا، چاہے وہ صحیح کیا یا غلط کیا، ان میں غلط خبریں بھی ہیں اور گالم گلوچ بھی۔ انکا مزید کہناتھا کہ جب میں پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتا تھا تو یہ بیس بیس لوگوں کا گروہ مجھے گالم گلوچ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ آپ لفافہ خور ہیں، آپ فلاں ہیں۔

(جاری ہے)

انکی جانب سے ہر بندے کو کرپٹ کرنے کی فیکٹری لگائی گئی ہے، اگر ہمیں ریگولیٹ کیا گیا تو انہیں بھی غلط خبروں سے اجتناب کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر مریم نواز پارٹی ممبر کی حیثیت سے میڈیا سیل چلارہی تھیں تو وہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر حکومتی وسائل سے کیوں چلارہی تھیں اور میڈیا پر کیوں حکومت کے خلاف اور ن لیگ حکومت کے حق میں اربوں روپے کے اشتہارات دئیے جارہے تھے؟ اس پروگرام میں موجود وفاقی وزیربرائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیا سے ناراض نہیں ہیں بلکہ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا ہم سے ناراض ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ بہت مثبت تھی مگر چند اخبارات نے اسے منفی کرکہ دکھایا، کئی بار تو ایسے ہوتا ہے کہ جب آپ ہیڈلائن پڑھتے ہو اور سٹوری پڑھتے ہو تو لگتا ہے کہ ہیڈلائن کا سٹوری سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ 
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات