کروناوائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا

فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیاء کا سروے کیا جارہا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت کا بیان

جمعرات 20 فروری 2020 22:36

کروناوائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، ڈاکٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، کروناوائرس سے بچاو کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے، فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیائ کا سروے کیا جارہا ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کروناوائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے۔ فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیائ کا سروے کیا جا رہا ہے، مارکیٹ سروے میں حفاظتی ماسک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے حفاظتی اشیائ کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ڈریپ کی ہیلپ لاینز پرموصول ہونے والی شکایت میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بڑا ایکشن لے رہی ہے جس کے تحت پورے ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے، حفاظتی ماسک ایم 95 اور دیگر حفاظتی اشیائ کی زائد قیمت چارج کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مارا جہاں پر حفاظتی ماسک ایم 95 مہنگے داموں بیچنے پر ایکشن لیتے ہوئے سٹاک قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔