وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے لئے زمین تنگ کر دی جائے گی،آئی جی اسلام آباد
جمعرات 20 فروری 2020 22:57
(جاری ہے)
سیمینار کے آغاز میں ایس پی صدر عمر خان نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے 2016 سے 2019 تک منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے دل کو چھو لینے والی اپنی تقریر میں اس مہم کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اساتذہ اور سکول انتظامیہ سے بچوں کو اس سلسلہ میں آگاہی فراہم کرنے کے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جناب وزیر اعظم پاکستان اور حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق انہوں نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی منشیات اور لینڈ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مہم میں انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور سپلائی کرنے میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور صرف سال 2019 میں 500 کلوگرام چرس، 81 کلوگرام ہیروئن، 7.349کلوگرام آئس اور 1.096 کلوگرام کوکین برآمد کی، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کسی حد تک ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ آزادانہ ماحول فراہم نہ کریں ورنہ ان کو اس کے برعکس نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور بچوں کو بھاری جیب خرچ نہ دیں جو بچوں کو منشیات جیسی لعنت کی طرف دھکیل دے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے خاندان کے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں، منشیات استعمال کرنے والا شخص کو زمانے میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا، منشیات استعمال کرنے والا شخص اپنے خاندان کے لیے ایک گالی ہے، منشیات کا استعمال تباہی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے والدین سے درخواست بھی کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی دکھایا اور کہا کہ اگر کوئی بچہ اس طرح کے منشیات جیسے مقدمہ میں پھنس گیا تو اس کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔وائس چانسلر قاضی جاوید نے اس مہم کو کامیاب بنانے پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ناسور کے خاتمے اور منشیات سپلائی کی روک تھام کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے بھی درخواست کی کہ اس مہم کو ملک گیر مہم بنایا جائے اور اس مہم میں کمیونٹی، اساتذہ، پرائیویٹ سیکٹرزاور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس مہم کو ملکی سطح تک پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔ آخر میں آئی جی اسلام آباد نے وائس چانسلر کو پولیس شیلڈ دی اور وائس چانسلر نے ایئر یونیورسٹی کی طرف سے شیلڈ دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.