محکمہ زراعت پنجاب نے ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے ہدایات جاری کردیں

جمعرات 20 فروری 2020 23:59

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری کردیں، اس حوالے سے ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ کے بعض علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے،ٹڈی دل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا کیڑا اوراس کے بچے ہلکے پیلے سبزاور پھرسیاہی مائل بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کی ٹانگیں مضبوط جبکہ اس کے پًر لمبے اور بھورے ہوتے ہیں،ٹڈی دل گروہ کی شکل میں حملہ آور ہوتی ہے ، یہ کیڑا گندم،مکئی،چارہ جات اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے کنٹرول کیلئے کاشتکار رات کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھی ہوئی مکڑیوں کو شعلہ پھنکنے والی مشینوں سے آگ لگا کر تلف کر دیں،زمین کے اند مکڑی کے انڈوںکی نشاندہی ہوتے ہی جہاں سوراخ نظر آئے اس کے گرد دو تا تین فٹ گہری و چوڑی کھائی کھود کر ان کے بچے و انڈوں کو مٹی میں دفن یا محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کا دھوڑا کریں،ترجمان نے مزید بتایا کہ مغرب کے بعد درختوں اور زمین پر بیٹھے ہوئے ٹڈی دل کے جھنڈ کی نشاندہی کریں اور رات یا سورج نکلنے سے پہلے سفارش کردہ زہر پانی میں ملا کر سپرے کریں،ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ٹڈی دل کے کیمیائی انسداد کیلئے کلورو پائریفاس40ای سی20 ملی لٹرفی لٹر پانی،ڈیلٹا میتھرین2.5 ای سی بحساب3 ملی لٹر فی لٹر پانی،لیمڈا سائی ہیلو تھرین2.5 ای سی بحساب3 ملی لٹر فی لٹر،میلاتھیان57 ای سی بحساب 6 ملی لٹر فی لٹر پانی،کاربرل85 ڈبلیوپی بحساب1کلوگرام دوائی 25 کلوگرام مٹی میں ملا کر دھوڑا کریں، ان زہروں میں سے کسی ایک زہر کا محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے نیپ سیک پاور سپرے مشین اور درختوں پر ٹریکٹر پر نصب شدہ مشین سے سپرے کریں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :