17 فروری 2020 کی شام خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام کیا گیا

جس میں مصنف ڈرامہ نگار اور شاعر افتخار افی آف پاکستان کی کتاب یوکے یاترا کی تقریب رونمائی ہوئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 21 فروری 2020 10:47

17 فروری 2020 کی  شام خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو ..
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،نغمانہ کنول شیخ) 17 فروری 2020 کی شام برستے بادلوں اور یخ بستہ ہواؤں کی سنگت میں خزینہ۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مصنف ڈرامہ نگار اور شاعر افتخار افی آف پاکستان کی کتاب یوکے یاترا کی تقریب رونمائی ہوئی محفل کی صدارت اور نظامت صابر رضا نے کی میزبانی کے فرائض چئر مین خزینہ شعروادب شیخ امتیاز اقبال اور نغمانہ کنول بانی و صدر خزینہ نے سر انجام دئیے پروگرام کا آغاز سرور چشتی کی تلاوت و نعت رسول مقبول سے ہؤا ۔

پروگرام کے پہلے حصے میں یوکے یاترا کی رونمائی ہوئی دوسرے حصے میں انٹر نیشنل مُشاعرہ پڑھا گیا جس میں نامور شعرا نے اپنا کلام پڑھ کر داد وصول کی اس محفل میں محمد عبداللہ ،ردا صاحبہ ، شبانہ کوثر جی ، محمد زمان صاحب ، محترم عظیم ملک جی سُر سنگیت کے بانی صحافی اور ٹی وی اینکر ، صاحبزادہ ہمایوں صاحب مقدس مجید گلوئینگ سٹارز ، محبوب الہی بٹ ، سپیکر اخبار کے ایڈیٹر اور شاعر ,شاہین بٹ ٹی وی اینکر ،طاہر چودھری اُردو ٹائمز ،سکندر نواز چئر میں کاروان ادب عبدل غفور کشفی شاعر ،برنلے ناہید کیانی شاعرہ ،عبدل غفار جی صنم ریسٹو رینٹ احمد شہزاد شاعر مسقط ،رانا رؤف جی سوشل ورکر افتخار ڈار جی سنگر سرور چشتی جی سی ای او نعت خواں ٹی وی چینل اونر ، محمد شہزاد علی مرزا اُردو گلوبل کے بانی و چئیر میں ،شبنم مرزا شبانہ جی ڈاکٹر فصہ جی مصطفا یئہ شریف تنظیم ان کے بیٹے ، صابرہ ناہید جی خزینہ ، شگفتہ پرواز جی خزینہ ،ممتاز خان جی مصنف احمد شہزاد کی فیملی پامیلہ ملک خزینہ ،محمد حسنین خزینہ ، مقدسہ بانو خزینہ ، صابر رضا صاحب بانی و چئیر میں کاروان ادب ،مسیح برادران گل صاحب ، جنید شیخ کرن جنید محمد علی نوید شاہ جی پی ٹی آئی مصور صاحب بزنس مین ، اور بے شمار دیگر سیاسی سماجی قد آور شخصیات نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر عشائیہ دیا گیا اُردو گلوبل کے پانچ سالہ جشن کو نغمانہ کنول نے بطور ڈایریکٹر اُردو گلوبل مرزا شہزاد علی بانی تنظیم اُردو گلوبل کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا اور خزینہ کے جانب سے میاں عامر علی ، بیورو چیف ،محمد حسنین خزینہ ۔

(جاری ہے)

افتخار افی جی شاعر مصنف ڈرامہ رائٹر ،اور دیگر کو تعریفی اسناد سے نوازہ گیا۔ ماحول کو گرم رکھنے کے لئے شبنم نے کشمیری چائے پیش کی مشہور سنگر افتخار ڈار نے اپنی سُریلی آواز میں کئی گیت سنائے ۔ اور یوں رات گئے یہ پر لُطف محفل اختتام پزیر ہوئی الحمداللہ ۔