نوجوانوں قیمتی اثاثہ ہیں ’’ہنر مند پاکستان‘‘ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے، شفقت محمود

جمعہ 21 فروری 2020 16:36

نوجوانوں قیمتی اثاثہ ہیں ’’ہنر مند پاکستان‘‘ پروگرام وزیر اعظم عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر نوجوانوں کو درست سمت دیدی جائے تو یہ قیمتی اثاثہ ہیں، کامیاب جوان پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے، اس پروگرام کیلئے سو ارب روپے کے قرض بھی جاری کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں’’ہنرمند پاکستان‘‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بہت پہلے شروع ہونا چاہیے تھا۔ اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانون کو ٹریننگ دیںگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کہ نیشنل ایکریڈیشن سینٹر قائم کررہے ہیںجو ٹیکنکل اور ووکیشنل اداروں کو انسپکشن کے بعد ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ دیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ایجوکیشن حاصل کرنے کے باوجود بے روز گار رہنے کی وجہ ہنر اور فنی تعلیم کا نہ ہونا ہے۔

نوجوانوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنے کی طرف توجہ دینا ہو گی تاکہ ان کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آسکیں تاکہ وہ بھی ملک کی بہتری کیلئے اپنا مثبت رول ادا کر سکیں۔شفقت محمود نے کہا کہ بڑی تعداد میں طلبہ نے اس پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دی ہیں جو کہ ایک خوش آئندبات ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ہنر مند پاکستان‘‘ پروگرام میں خواتین کی شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ وہ بھی ہنر سیکھ کر اپنے لئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر اس پروگرام کو مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دورہے اور ہمیں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم بھی حاصل کرنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :