کرونا وائرس کا خطرہ، سعودیہ میں مقیم ایرانیوں پر وطن واپسی پر پابندی عائد

کرونا وائرس کے خطرے تک کوئی ایرانی واپس نہیں جاسکتا، کسی نے ضابطے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ سعودیہ داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی جی پاسپورٹ

ہفتہ 22 فروری 2020 13:44

کرونا وائرس کا خطرہ، سعودیہ میں مقیم ایرانیوں پر وطن واپسی پر پابندی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں مقیم ایرانی باشندوں کو واپس ایران جانے سے روک دیا گیا ہے، سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک کوئی ایرانی واپس نہیں جاسکتا، اگر کسی نے اس ضابطے کی خلاف ورزی کی تو اسے دوبارہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈایریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اختیار کردہ ضابطہ کار سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی باشندوں کو وطن واپس جانے سے روکنے کا فیصلہ ان کی صحت اور مملکت کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ سفری دستاویزات کے نظام اور اس کے انتظامی ضوابط کی دفعات کا اطلاق ان تمام شہریوں پر ہوگا جنہوں نے ایران پر سفری پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔