بلوچستان نے ایران سے متصل اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی
وزیر اعظم عمران خان کا بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال سے رابطہ ،وائرس کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کے مسئلے پر تبادلہ خیال ایران میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی رپورٹس کے بعد تھرمل گنز کے ساتھ 7 ڈاکٹروں کی ٹیم کو تفتان میں تعینات کر دیا گیا ، اسکریننگ میں مصروف وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بھی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ ،ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
اتوار 23 فروری 2020 13:20
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ تفتان میں بنے کنٹرول روم میں دو ڈاکٹرز پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور ایران میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی رپورٹس کے بعد تھرمل گنز کے ساتھ 7 ڈاکٹروں کی ٹیم کو تفتان میں تعینات کردیا گیا ہے جو زائرین سمیت ایران سے آنے والے دیگر افراد کی اسکریننگ کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ صوبائی محکمہ آفات (پی ڈی ایم ای) اور محکمہ صحت تفتان میں 100 بستروں پر مشتمل ٹینٹ ہسپتال قائم کر رہے ہیں تاکہ مشتبہ مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی خصوصی ٹیم بلوچستان پہنچ کر اسٹاف اور ڈاکٹروں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تربیت بھی دے گی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرکے ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کو قریبی ہسپتال میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو سرحدی اضلاع بشمول گوادر، تربت، پنجگوڑ اور ماشخیل، میں بھیجا جائے گا۔این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے مسئلے پر بحث کے لیے منعقدہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔انہوںنے کہاکہ تہران سے 140 کلومیٹر کی مسافت پر شہر قم میں 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور وائرس وہاں پہنچ چکا ہے، ہمیں فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ وائرس سرحد کے ذریعے پاکستان بھی داخل ہوسکتا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 90 مشتبہ مریضوں کے سیمپلز این آئی ایچ کو موصول ہوئے تھے تاہم کسی میں بھی وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی اور ہم کہہ سکتے ہیں پاکستان اب تک کورونا وائرس سے پاک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے بارے خبر جھوٹ پر مبنی ہے ، پی ٹی اے
-
خریف سیزن میں یوریا کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ ہماری حکومت کا ایجنڈا اور مشن ہے، رانا تنویر حسین
-
قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم-1 کی کامیاب لانچ پر پوری قوم کو مبارکباد
-
سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار
-
مجھے نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں ، ملک کی خوشحالی میں ان کا بڑا کردار ہوگا، گورنرسندھ
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
حکومت پنجاب کی طرف سےعوامی فلاح وبہبودکےلیےکیےجانےوالےاقدامات کےثمرات عوام تک پہنچانےاشدضروری ہیں،شیخ آفتاب احمد
-
گورنر سندھ کا گرومندر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت انسداد منشیات سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد
-
گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.