جمائمہ سے طلاق کے وقت عمران خان نے 3 بلین ڈالر کی پیشکش ٹھکرائی

وکیل نے کہا کہ تین بلین ڈالر مل سکتے ہیں، عمران خان نے انکار کردیا ۔ سینئر تجزیہ ہارون الرشید

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 24 فروری 2020 10:58

جمائمہ سے طلاق کے وقت عمران خان نے 3 بلین ڈالر کی پیشکش ٹھکرائی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 24 فروری 2020ء ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ سے طلاق کے وقت تین باتیں کہی۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا کہ عمران خان نے پہلی بات کہی کہ بچے اپنی ماں کے ساتھ تاہم مسلمان رہے گے۔ دوسری بات کہی کہ دونوں میں کوئی تلخی پیدا نہیں ہو گی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے  جمائمہ سے تیسری بات ایسی کہی جس کے باعث انہیں پاکستان میں کسی قسم کے بُرے رعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

  طلاق کے وقت وکیل نے عمران خان سے کہا کہ جمائمہ کی 6 بلین ڈالر کی جائیداد سے تین بلین ڈالر کے وصول کرنے کے لئے آفر کی اور کہا کہ تین بلین ڈالر مل سکتے ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان انکار کر دیا ۔

واضح رہے اس سےقبل  عمران خان کی سابق اہلیہ سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سیتا وائٹ کا معاملہ اور اُن کی تصاویر وائرل کر کے ایک پورا اسکینڈل بنایا گیا۔

(جاری ہے)

وہ دن بہت مشکل تھے کیونکہ ان دنوں میں میں رپورٹنگ کرتا تھا اسی لیے مجھے مکمل علم ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہم کافی سارے رپورٹرز بیٹھے ہوئے تھے تو عمران خان نے کہا کہ میری اور جمائمہ کی ازدواجی زندگی ختم ہونے کی وجہ بھی مسلم لیگ ن ہی ہے۔ کیونکہ انہوں نے نایاب ٹائلوں کا مقدمہ بنایا جس کے بعد وہ ایک سال تک واپس نہیں آ سکیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ پہلی تقریر میں عمران خان نے کہا تھا کہ احتساب گھر سے اور جو حلقے کہو گے میں کھول دوں گا، جس کے کچھ عرصہ کے بعد عمران خان کا آن آف والے بٹن نے کام کیا اور اب عمران خان کی سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی بنتی جا رہی ہے