گرین ریاض منصوبے سے گرمی 8 درجے کم ہونے کا امکان

پیر 24 فروری 2020 15:14

گرین ریاض منصوبے سے گرمی 8 درجے کم ہونے کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں 75 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے،’گرین ریاض‘نامی اس منصوبے کا مقصد شہر کیآب ہوا کو بہتر بنانے کے علاوہ درجہ حرارت میں کمی لانا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین ریاض منصوبے سے شہر بھر میں گرمی کی مقدار میں ڈیڑھ سے دو درجے جبکہ شجر کاری کے علاقوں میں 8 درجے کمی ہوگی۔

منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں ریاض کی مرکزی شاہراہوں پر 144 کلو میٹر کی مسافت پر 31 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے جس سے سبزہ زاروں کا رقبہ 1.4 ملین مربع میٹر ہوجائے گا۔تیسرے مرحلے کے دوران شہر کے مرکزی علاقوں میں پارک تعمیر کیے جائیں گے جبکہ قائم شدہ پارکوں میں شجر کاری کی جائے گی۔