پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سات ماہ کے دوران65.7 فیصد اضافہ ،2019 کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں 62 فیصدکمی ہوئی، سٹیٹ بینک

پیر 24 فروری 2020 21:51

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سات ماہ کے دوران65.7 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) رواں مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 65.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2019 کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 62 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ایف ڈی آئی کا حجم 1.56 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے جولائی تا جنوری 2018-19 کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف ڈی آئی میں65.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق کیلینڈر سال 2019 کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 62 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سال 2019 کے اختتام پر جاری کھاتوں کا خسارہ 7.4 ارب ڈالر کی سطح تک کم ہوگیا جبکہ سال 2018 کے لئے جاری کھاتوں کا خسارہ 19.5 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح 2018 کے مقابلہ میں 2019 کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 12.1 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :