طلباء محنت کو شعار بنا کر اپنے مستقبل کو تابناک بنا دیں،خیراللہ حواری

پیر 24 فروری 2020 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) طلباء محنت کو شعار بنا کر اپنے مستقبل کو تابناک بنا دیں۔ مسجد اور قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنا کر اپنے آپ کو ہر قسم کی برائیوں سے محفوظ بنا دیں ۔ حکومت الیکٹرانک ،پرنٹ ، سوشل میڈیا کے ذریعے ، والدین گھروں اور معماران قوم درسگاہوں میں کلیدی کردار ادا کر کے نونہالان قوم سیر ت سازی کے لئے منصوبہ اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھیں اور اسلام اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنا دیں ۔

اساتذہ شاہین بچوں کو خودی، امانت اور صداقت کا درس دیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظٰم اساتذہ خیبر پختونخوا کے صدر خیراللہ حواری نے گورنمنٹ ہائی سکول میران شاہ میں صبح کی اسمبلی میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر خیراللہ حواری بیسٹ طلباء اور پرنسپل ، اساتذہ کو ماہتاب عالمﷺ اور افکار معلم گولڈن جوبلی کو پیش کئے۔

(جاری ہے)

خیراللہ حواری نے بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا۔

اور موقع پر پرنسپل خلیل الرحمان ، تنظٰم اساتذہ کے صدر سید اصل جان بھی موجود تھے ۔ خیراللہ حواری نے مزید کہاکہ اس وقت نوجوان نسل میں نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑی تیزی کے ساتھ اگے بڑھ رہا ہے۔ جس کے مستقبل میں بڑے خطر ناک نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کے خاتمے کے لئے اساتذہ کلاس روم کے مورچوں میں اپنا کردار اداکریں ۔ اور حکومت نشہ آور اشیاء کے سرچشموںکے خاتمے کے لئے اپنے تمام وسائل اورذرائع استعمال کریں۔