افریقی ملک لیسوتھو کے وزیراعظم کو اپنی اہلیہ کے قتل میں مقدمے کا سامنا
ٹام تھومس تھبانے سابق اہلیہ 52 سالہ لپولیلو تھبا کو 2017 میں ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا تھا جب وہ شوہر سے علیحدگی کے بعد طلاق کا فیصلہ آنے کی منتظر تھیں
پیر 24 فروری 2020 23:29
(جاری ہے)
بیوی کے قتل سے قبل ہی انہوں نے دوسری شادی بھی کرلی تھی اور عدالت پہلے ہی ان کی دوسری بیوی 42 سالہ مائسیا تھبانے پر اپنی سوتن کے قتل کا الزام عائد کر چکی ہے اور اس کے خلاف عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔
وزیر اعظم کی پہلی اہلیہ کے قتل پر لیسوتھو کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ خود وزیر اعظم پر ہی ان کے قتل کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔پہلی اہلیہ کے قتل کے دوسرے دن ہی وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ٹام تھومس تھبانے پر گزشتہ 2 سال سے اپوزیشن کی جانب سے استعفیٰ دینا کا دباؤ ہے اور انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ رواں برس جولائی تک عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ٹام تھومس تھبانے نے کچھ ہفتے قبل عہدے سے الگ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زائد العمری اور صحت کی خرابی کی وجہ سے عہدے سے الگ ہوں گے۔عہدے سے الگ ہونے سے قبل ہی ملک کی ماتحت عدالت نے ان کی پہلی اہلیہ کا کیس ہائی کورٹ میں بھجوا دیا ہے جہاں ممکنہ طور پر آئندہ سماعت کے دوران وزیر اعظم پر الزام عائد کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.