ْ روزگار کی فراہمی میں فیصل آباد کی مقامی آبادی کو ترجیح دی جا رہی ہے ،چیئرمین فیڈمک

منگل 25 فروری 2020 11:14

ْ روزگار کی فراہمی میں فیصل آباد کی مقامی آبادی کو ترجیح دی جا رہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی میں مقامی آبادی کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ شہر سے آنے والی لیبر کی آمدورفت کے لئے خصوصی ٹرین سروس چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈمک نے اکنامک زونز کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یہ طے کیا گیا ہے کہ 25فیصد ملازمتیں مقامی آبادی کو دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اکنامک زون میں اراضی کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک فیصد مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈمک نے اکنامک زونز میں کام کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی لیبر اور ملازمین کی سہولت کے لئے ایک خصوصی شٹل ٹرین سروس چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس سلسلے میں ریلوے حکام سے ابتدائی بات چیت بھی ہو چکی ہے۔ اس سروس کے لئے ٹرین کی خریداری یا لیز کے اخراجات فیڈمک کی طرف سے ادا کئے جائیں گے جبکہ پٹڑی محکمہ ریلوے کی ہو گی۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور ویلیو ایڈیشن سٹی میں لیبر کی سہولت کے لئے چار سے پانچ ریلوے اسٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :