کورونا وائرس عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

منگل 25 فروری 2020 12:13

کورونا وائرس عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے، سربراہ عالمی ادارہ ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافے کے باعث خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور دنیا کواسکے لیے تیار رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو تاحال عالمی وبا نہیں قرار دیتا لیکن دنیا کے ممالک کو ہر وہ اقدام کرنا چاہیے جو ایک ممکنہ عالمی وبا کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :