حکومت تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے،

صنعتی شعبہ کو درپیش بجلی و گیس سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جلد حکومتی ارکان اور صنعتکاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی، فیڈمک کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق کا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد اظہار خیال

منگل 25 فروری 2020 15:44

حکومت تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے لہٰذا صنعتی شعبہ کو درپیش بجلی و گیس سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جلد حکومتی ارکان اور صنعتکاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ مذکورہ کمیٹی صنعتکاروں ، تاجروں ، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز حکومت کو پیش کرے گی نیز ان مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران چیئر مین فیڈمک نے بتایاکہ انہوںنے گورنر پنجاب سے ملاقات میں فیصل آباد کی صنعتوں کو درپیش مسائل اور ٹریڈ سیکٹر کی مشکلات کے بارے میں تفصیلی بات کی ہے اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی بھی اپیل کی ہے جس پر گورنر پنجاب نے ان مسائل کے حلکے لیئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوںنے امید ظاہر کی کہ حکومت صنعتکاروں و تاجروں کے ساتھ ہر ممکن حد تک تعاون یقینی بنائے گی تاکہ ملکی ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو سکے۔انہوںنے تاجروں و صنعتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مایوس نہ ہوں کیونکہ آئندہ آنے والے چند روز میں انہیں حکومت کی جانب سے اچھی اطلاعات موصول ہوں گی۔