لاہور قلندرز اس بار ٹاپ پوزیشن پر نظر آئیگی: عثمان شنواری

ٹیسٹ کی نسبت ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے: فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 فروری 2020 16:43

لاہور قلندرز اس بار ٹاپ پوزیشن پر نظر آئیگی: عثمان شنواری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری2020ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اس بار نئی تاریخ رقم کرکے میڈل ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر نظر آئے گی۔ایک انٹرویو میں بائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ ٹیسٹ کی نسبت ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، حریف بلے باز ہرگیند کو باونڈری لائن کے باہر پہنچانے کو تیار ہوتا ہے، ایسے میں بولرز کو بہت چالاکی اور بیٹسمین کی کمزوریوں کو سامنے رکھ کریارکرز، سلو، باونسرز اور دوسری وارٹیز سے بولنگ کرنا پڑتی ہے،بعض مرتبہ بلے باز کے سامنے تمام تدابیر بھی ناکام ہوجاتی ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ اپنے اعصاب اور جذبات پرقابو رکھوں تاکہ اچھی بولنگ ہوسکے۔

25 سالہ عثمان شنواری نے پی ایس ایل میں اپنی یادگار پرفارمنس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کوئٹہ کو آخری اوور میں پانچ رنز نہیں بنانے دئیے تھے.۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے احمد شہزاد کے خلاف بولنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے، ان کا شمار ایسے خطرناک بلے بازوں میں ہوتا ہے جو بہت ٹف ٹائم دیتے ہیں ۔عثمان شنواری نے کہا کہ نظر انداز علاقوں میں سہولیات فراہم کی جائیں تو بہت اچھے کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے تاہم لاہور قلندرز اس بار نئی تاریخ رقم کرکے میڈل ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر نظر آئے گی، یہ درست ہے کہ گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کارکردگی کا گراف بہت نیچے رہا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔