یوسف عباس شریف روبکار جاری ہونے کے بعد کیمپ جیل سے رہا

منگل 25 فروری 2020 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو روبکار جاری ہونے کے بعد کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ، یوسف عباس کو رہا کرنے کی اطلاع پر لیگی کارکن جیل کے باہر پہنچ گئے اور قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کئے جانے کے فیصلے کے بعد مظفر علی اور شبیر نے ایک ،ایک کڑور کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ عدالت کی جانب سے مچلکوں کی تصدیق کے بعد روبکار جاری ہونے پر یوسف عباس شریف کو رہا کر دیا گیا۔نیب نے یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 8اگست کو گرفتار کیا تھا۔