اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر مالیاتی اور سفری پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

بدھ 26 فروری 2020 11:22

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر مالیاتی اور سفری پابندیوں میں ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی مالیاتی اور سفری پابندیوں میں آئندہ سال26 فروری اور یمن ماہرین کے مینڈیٹ کے لیے 28 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی طرف سے تیارکردہ قراداد کے مطابق یمن کی صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے یہی وجہ ہے کہ یمن کے لیے پابندیوں میں تجدید کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عائد کردہ پابندیوں کے مطابق اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اپنے علاقوں میں تمام فنڈز ، دیگر مالی اثاثوں اور معاشی وسائل کو منجمد کریں گے جنہیں پابندی کمیٹی کے ذریعے متعین افراد یا اداروں کے ذریعہ براہ راست یا بالواسطہ طورپرکنٹرول کیا جاتا ہے اور تمام ممبر ممالک کمیٹی کے ذریعہ متعین افراد کے اپنے علاقوں میں داخل ہونے یا آمدورفت کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔ 2014 کی قرارداد کے تحت یمن کے لئے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو عبوری گزر گاہ میں اشیاء خراب کرنے والوں کے بارے میں رپورٹ دے اور ان اشیاء کے بارے میں فیصلہ کرے ۔