غنا علی فلم ’’جیپیز کولیکشن ‘‘ میں منفرد کردار ادا کریں گی

بدھ 26 فروری 2020 11:41

غنا علی فلم ’’جیپیز کولیکشن ‘‘ میں منفرد کردار ادا کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکارہ غنا علی فلم ’’جیپیز کولیکشن ‘‘ میں منفرد کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے اور دوسرے شیڈول کی عکس بندی جاپان میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے آج کل کے نوجوانوں کو ایک پیغام دیا جائے گا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں یمنی زیدی بہت پسند ہیں اور وہ ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہیں۔ہدایت کار تنویر جمال کی اس فلم کی کاسٹ میں مرینہ خان ، ہمایوں اشرف شامل ہیں، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :