پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع

وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28فروری کو کریں گے

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 13:06

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشور ہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول یکم مارچ سے دیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جب سے عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، پٹرول کی قیمت آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ پٹرول کی اس بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کی کمر توڑ دی تھی کیونکہ جو پٹرول سابق حکومت کےدور میں تقریباَ 70 روپے کی قریب ملتا تھا، اس کی قیمت اب 117 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 18 مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اکثر خبریں گزشتہ کچھ وقت سے گردش میں ہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کمی آجائے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشور ہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول یکم مارچ سے دیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، مقرر کردہ قیمت کا اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کرنے کے بعد 28فروری کو کریں گے جبکہ نئی قیمت پر پٹرول یکم مارچ سے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :