سفاری پارک لاہور میں شیروں کا شکار ہونے والے نوجوان کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کا انکشاف

محکمے کی کوئی غلطی نہیں، شیروں کے جنگلے میں گھسنا بیٹے کی غلطی تھی، کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتا ۔ والد کا تحریری بیان

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 16:49

سفاری پارک لاہور میں شیروں کا شکار ہونے والے نوجوان کا ذہنی توازن درست ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر نوجوان شیروں کے حملے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو قریبی گاؤں کا رہائشی ہے۔ اس بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ دو دن سے لاپتہ تھا۔

آج جب سفاری پارک کا عملہ شیروں کو کھانا دینے گئے تو وہاں انہیں بلال کی ہڈیاں اور کپڑے ملے جس سے اس کی شناخت ہوئی۔ کہا جا رہا ہے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے بلال جنگلا پھلانگ کر گھاس کاٹنے گیا تھا جہاں 4 شیروں نے اسے نوچ لیا۔
پولیس نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیروں نے حملہ کر کے نوجوان کو ہلاک کیا ہے۔

(جاری ہے)

سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم آج جب شیروں کو کھانا دیا جا رہا تھا تو وہاں سے نوجوان کی باقیات ملیں۔ بلال کے گھر والوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے جبکہ سفاری پارک میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔ سفاری پارک انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ایسا کیسےممکن ہے کہ کوئی بھی شخص جنگلا پھلانگ لے اور آپ کو پتہ نہ چلے۔

دوسری جانب بلال کے والد نے تحریری صورت میں پولیس کو لکھ کر دے دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں کوئی کارروآئی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس میں محکمے کی کوئی غلطی نہیں ہے، ان کا بیٹا خود اپنی غلطی کی وجہ سے جنگلے میں گھنسا تھا۔
یاد رہے کہ لاہور کے سفاری پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر نوجوان شیروں کے حملے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو قریبی گاؤں کا رہائشی ہے۔ اس بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ دو دن سے لاپتہ تھا۔