
پاکستان میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا، وہ چند احتیاطی تدابیر جنہیں اختیار کر کے اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے
ماہرین کے مطابق صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھونا ضروری ہے، کھانسی اور چھینک آنے پر چہرے کو ڈھانپنا چاہیے، چہرے پر ماسک پہنا جائے
بدھ 26 فروری 2020 22:54

(جاری ہے)
یہ بیماری چھینکنے یا کھانسی کرنے سے پھیل سکتی ہے۔
جس کی وجہ بلغم یا تھوک کا منہ سے باہر نکلنا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق کھانسی اور چھینک کئی فٹ تک کا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 منٹ تک ہوا میں رہ سکتی ہے۔ جس سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ متواتر ہاتھ دھو کر، گرم پانی سے نہا کر اور منہ پر ماسک پہنے رکھنے سے کرونا وائرس کا شکار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔ دوسری جناب ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فضاء میں کرونا وائرس کتنی دیر تک زندہ رہتا ہے۔ تاہم دوسرے وائرسز کی عمر چند منٹوں سے لیکر کئی ماہ تک ہوتی ہے۔ کرونا وائرس کی منتقلی کی وجہ کسی بھی متاثرہ شخص کا سفر کرنا ہے۔ جس سے وائر س ایسے علاقے میں بھی منتقل ہو سکتا ہے جہاں اس کا وجود نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی علامات متاثرہ شخص کو 14 دن بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں۔ الجزیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ وائرس اپنی علامت ظاہر کرنے سے قبل ہی منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیگر آنیو الے وائرس کرونا وائرس سے کم رفتار میں پھیلتے ہیں اور کم لوگوں کی اموات کا باعث بنتے ہیں۔ کسی بھی وائرس سے اموات کی شرح 2.4 فیصد ہے تاہم 2003 سے 2004 کے درمیاں پھیلنے والا کرونا وائرس متاثرہ 9.6 فیصد افراد کی موت کا باعث بنا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اب پاکستان میں بھی اس وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے
-
وزیراعظم کی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کو انتظامات کی ہدایت
-
پی ٹی آئی اگر احتجاج کیلئے نومبر میں اسلا م آباد آئے گی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا
-
ن لیگ نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، ہم ان کو وقت دیں گے
-
وزیراعلیٰ کے پی کو کہتے کہ تجربہ نہیں لیکن مریم نوا زنے کونسی کارپوریشنز چلائیں جوبڑا صوبہ حوالے کردیا
-
جمادی الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو پتا ہی نہیں کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی ایکسپائری نہیں ہوتی
-
وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
-
رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
پاکستان کے معدنی ذخائر2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پرمحیط ہیں جوکہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا ہیں
-
شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری
-
ڈیجیٹل لوٹ مار، پاکستانی صارفین کو ہر سال 9ارب ڈالر سے زائد کے نقصان کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.