امارات میں مقیم شخص نے اپنی ہی کم سن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ملزم کے موبائل فون سے اپنی بیٹی کی نازیبا حالت میں 665 ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں،مظلوم بیٹی لمبے عرصہ تک جنسی استحصال کا نشانہ بننے کے بعد گھر سے بھاگ گئی تھی
محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 12:45
(جاری ہے)
مظلوم بیٹی کسی کو اپنے ساتھ ہونے والی یہ شرمناک حرکت نہ بتا سکی۔
جس کے بعد شیطان صفت باپ کا حوصلہ مزید بڑھ گیا۔ ملزم کئی ماہ تک متعد د بار اپنی بچی کو ہوس کا نشانہ بناتارہا۔ سفاک باپ نے اس گھناؤنے راز پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کو گھر کے ایک کمرے میں قید کر رکھا تھا۔ ایک روز مظلوم بچی موقع پا کر گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی اور اپنی ایک سہیلی کے گھر جا کر اُس کے والدین کو ساری صورت حال سے آگاہ کر دیا۔ جسے سُن کر وہ صدمے سے دنگ رہ گئے۔ جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کر دیا۔ پولیس نے بے شرم والد کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ جب ملزم کا موبائل فون چیک کیا گیا تو یہ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ وہ اپنی بیٹی کی نازیبا حالت میں ویڈیوز بھی بناکر محفوظ کرتا رہا تھا، جن کی تعداد 665تھی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے شرمناک جُرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد ایشیائی ملزم کو اس کے گھناؤنے جُرم پر موت کی سزا سُنائی گئی ہے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی بہت زیر بحث رہا تھا۔ اکثر صارفین نے مقدمے کی سماعت کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ایشیائی شخص کو ایسی سزا دی جائے جو عبرت ناک ہو۔ تاکہ آئندہ کوئی غلیظ ذہن کا مالک اس طرح کی کسی جنسی حرکت کرنے کا تو دُور اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکے۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اردن میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح کردیاگیا
-
بھارتی مصالحوں پر پابندی،حکومت کا فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
-
اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن
-
ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
-
صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی ،ایرانی سرکاری ٹی وی
-
نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
-
امریکی صدرنے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے آئی سی سی کی درخواست کو سختی سے رد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.