کرو نا وائر س سے بچا ئو کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت اور پاکستانی طبی ماہر ین کرو نا وائر س سے بچا ئو کیلئے کسی بھی جگہ غفلت کا مظاہرہ نہیں کررہے

جمعرات 27 فروری 2020 13:25

کرو نا وائر س سے بچا ئو کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کرکرو نا وائر س سے بچا ئو کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ،حکومت اور پاکستانی طبی ماہر ین کرو نا وائر س سے بچا ئو کیلئے کسی بھی جگہ غفلت کا مظاہرہ نہیں کررہے،مہلک بیماری کے چین کے بعد ایران اور بھارت میں آ نے کے اثرا ت سے حکومت کسی طور پر غا فل نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ چین کی جانب سے وائرس کے خلاف بروقت سخت کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں بھی اس نئے وائرس کے مقابلے کے لیے سخت کارروائیاں کی جا رہی ہے، پاکستانی عوام کو گھبرانے کی ضرور ت نہیں ، حکومت کرونا وا ئر س سے بچا ئو کیلئے ہنگامی بنیادو ں پرکام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرو ن ملک سے آ نے والے مسا فرو ں کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے ، کر اچی میں کرو نا وا ئر س کی تشخیص کے بعد پنجا ب کے ہسپتالو ں میں بھی ہا ئی الرٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصا ف حکومت عوام کی جان وما ل کی حفا ظت اپنا فر ض سمجھ کر کررہی ہے ۔