سعودی عرب جانے سے روک دیئے گئے پاکستانی عمرہ زائرین کیا کریں؟
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ٹیلی فون نمبر کا اجراء کر دیا گیا
محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 14:33
(جاری ہے)
سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مزید ہدایات کے لیے وزارت سے رابطہ کیا جائے۔اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وہ عمرہ کے وہ خواہش مند جن کے عمرہ ویزے جاری ہو چکے ہیں، وہ وزارت سے براہ راست رابطہ کر کے ہدایات لے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وزارت نے ایک ٹیلی فون نمبر 00966920002814 جاری کیا ہے۔ جس پر زائرین تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، مصر، الجزائر، تُرکی اور مصر کے باشندے بھی اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان تمام ممالک سے رابطہ کرنے والے افراد پر لوکل کال کے چارجز ہی لاگو ہوں گے۔اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے دو ای میلزایڈریس [email protected]، اور [email protected]بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جن پر ای میلز کر کے عمرہ ویزہ حاصل کرنے والے افراد رابطہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے خدشے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جمعرات کو سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے خدشے کے باعث مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کرنے یا عمرہ کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس کے علاوہ ان تمام ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جہاں سے کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو نہ لانے کی ہدایت پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد جاری کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.