ایف ڈی اے سٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

جمعرات 27 فروری 2020 16:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ایف ڈی اے سٹی میں جمعرات کے روز کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور افتتاحی تقریب کے موقع پرچکوترے کے 100سے زائد پودے بھی لگادیئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سہیل خواجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایوب بخاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تقریب کے افتتاح کے موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستا ن پروگرام کے تحت ایف ڈی اے کے زیر اہتمام دو لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ مذکورہ پروگرام کے دوران اب تک 92ہزا ر پودے لگائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایف ڈی اے سٹی میں فروٹ پارکس کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شجر کاری مہم کے دوران تین لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں اور مزید پودے لگانے کا عمل جاری ہے جس کا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس پروگرام کی کامیاب تکمیل ہے۔

انہوںنے کہاکہ شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے تمام شہریوں کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا اور کم از کم ایک ایک پودا لگانا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ شجر کاری مہم کا ایک مقصد کلین اینڈ گرین ماحول جبکہ دوسرا مقصد فضائی آلودگی کا خاتمہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :