امریکہ ، فرانس ، روس نے دہلی میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 21:30

امریکہ ، فرانس ، روس نے دہلی میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری ..
دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) امریکہ ، فرانس اور روس نے بھارت کے دار الحکومت میں تشدد کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے اپنے سکیورٹی ایڈوائزری میں بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کو ہدایت دی کہ وہ شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد مظاہروں سے احتیاط برتیں اور جہاں بھی مظاہرے ہورہے ہیں ان تمام علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

القمرآن لائن کے مطابق دہلی میں مظاہرے اس وقت شروع ہوگئے جب مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے مقامی میڈیا سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکہ کے بعد فرانس اور روس نے بھی دہلی میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایسی ہی ایڈوائزری جاری کی ہے۔