باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ایران سے بجلی و گیس سستے داموں خریدی جائی: پیاف
ًایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پاکستان کے معاشی نظام کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے حکومت باہمی تجارت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے آزادانہ تجارتی معاہدے اور ٹیر ف بیریئرز مسائل کے خاتمے سے بھی باہمی تجارت بڑھے گی
جمعرات 27 فروری 2020 22:18
(جاری ہے)
پاکستان میں بجلی و گیس و پٹرولیم مصنوعات خطے میں دیگر ممالک کی نسبت مہنگی ہیں ،ایران سے بجلی و گیس سستے داموں خریدی جائے اور بینکنگ سیکٹر سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ایران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کی جائے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھے اور باہمی تجارت میں اضافہ ہو۔
تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جائے پاکستانی بزنس کمیونٹی ایران میں ہونیوالی تجارت نمائشوں میں بھر پور شرکت کرے اس سلسے میں حکومت بھرپور تعاون کرے ۔پاکستان میں تعنات ہونے والے ایران کے نئے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی آپسی تعلقات اور ٹریڈ بڑھانے میں بڑی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں مستقبل میں مزید ایسے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت باہمی تجارت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے آزادانہ تجارتی معاہدے اور ٹیر ف بیریئرز مسائل کے خاتمے سے بھی باہمی تجارت بڑھے گی ۔ بہتر پلاننگ سے ایرانی مارکیٹ کو واپس لیا جا سکتا ہے ایران سے دوسرے عرب ممالک کی نسبت سستا تیل حاصل کیا جا سکتا ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، تکمیل سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی انرجی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.