وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاچلڈرن ہسپتال کے نوتعمیرشدہ ایمرجنسی وارڈز کا دورہ، زیر علاج بچوں کی عیادت ، طبی سہولتو ںکا جائزہ لیا

ایمرجنسی وارڈ کی فارمیسی ، بلڈ بنک اورآپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ، او پی ڈی اور تشخیصی بلاک کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دیا جائیگا،ایسے اداروں کی ہر شہر میں ضرورت ہی:عثمان بزدار لاہورکے ہسپتالوں کی نہ صرف تعمیر نوکی جارہی ہے بلکہ لاہور میں کئی دہائیوں بعد نئے ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مزید اقدامات لئے جائیںگے،ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی

جمعرات 27 فروری 2020 22:24

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاچلڈرن ہسپتال کے نوتعمیرشدہ ایمرجنسی وارڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چلڈرن ہسپتال کے نوتعمیرشدہ ایمرجنسی کے وارڈز کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمرجنسی وارڈز میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریض بچوں کیلئے فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ںکا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریض بچوں کے والدین سے بات چیت کی اوران سے ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوںکے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوتعمیرشدہ ایمرجنسی وارڈ کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمرجنسی وارڈ کی فارمیسی کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلڈ بنک اورآپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے او پی ڈی اور تشخیصی بلاک کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کیلئے نیا او پی ڈی بلاک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے او پی ڈی بلاک کیلئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دیا جائے گا۔چلڈرن ہسپتال جیسے اداروں کی ہر شہر میں ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور انہیں معیاری علاج معالجہ مہیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ڈویژن میں چلڈرن ہسپتال بنانے کا پروگرام بنایا ہے اور اس پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھائیں گے جبکہ بعدازاں ہر ضلع میں بچوں کیلئے مخصوص ہسپتال بنایا جائے گا۔

شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہر صورت خوب سے خوب تر بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ لاہور میں کئی نئے ہسپتال تحریک انصاف کی حکومت نے شروع کئے ہیں۔70 سال بعد گنگا رام ہسپتال میں 600 بسترو ںپر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کو چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے ہسپتالوں کی نہ صرف تعمیر نوکی جارہی ہے بلکہ لاہور میں کئی دہائیوں بعد نئے ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ،7ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو2برس میں مکمل کیا جائے گا۔

لاہورمیںپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو بھی بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کا پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔چلڈرن ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے پیشگی انتظامات اوراقدامات کیے ہیںاورہماری صورتحال پر پوری نظر ہے۔

جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مزید اقدامات کئے جائیںگے۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اوراس ضمن میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈ زبھی قائم کیے ہیں اورپنجاب میںکوروناوائرس کا کوئی مریض نہیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، سمیع اللہ چوہدری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈین چلڈرن ہسپتال، بحریہ ہسپتال انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔