بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ترک صدر کی شدید مذمت

معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے انتہا پسند کس طر ح خود کو عالمی امن کے دعویدار کہلا سکتے ہیں۔ رجب طیب اردگان

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ترک صدر کی شدید مذمت
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جمعرات کو ترک دارلحکومت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے انتہا پسند کس طر ح خود کو عالمی امن کے دعویدار کہلا سکتے ہیں، انہوں نے نئی دہلی میں بالخصوص سکول کے بچوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد فسادات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ مسلمانوں کو کون قتل کر رہا ہے ، نئی دہلی میں فرقہ ورانہ فسادات کے باعث 33افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مسلمانو ںکی مساجد اور مزارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ،کئی دیگر عالمی رہنمائوں نے بھی بھارت میں مسلمانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔